اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کنگن گاندربل سڑک حادثہ میں ڈرائیور زخمی - Road Accident kangan - ROAD ACCIDENT KANGAN

سرینگر سے کرگل کی طرف سے جارہی ایک الٹو گاڑی ہفتہ کے روز کنگن علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوئی۔ حادثہ میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

vehicle-met-with-accident-in-kangan-ganderbal-driver-injured
Etv Bharatکنگن گاندربل سڑک حادثہ میں ڈرائیور زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 5:45 PM IST

کنگن گاندربل سڑک حادثہ میں ڈرائیور زخمی

گاندربل:ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد قاضم ولد محمد حسین ساکن کرگل کے طور پر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر سے کرگل کی طرف سے جارہی ایک الٹو K10 کار زیر نمبر DL2CAN-2638 ریول گنڈ کنگن کے مقام پر اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے بھسل کر گھائی میں جاکری۔ اس حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد قاضم ولد محمد حسین ساکن کرگل کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ کے بونرہ میں کار کی ٹکر سے دو افراد شدید زخمی
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین سے ناواقفیت اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیں، تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 برسوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details