اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ میں منفی درجہ حرارت میں بھی سیاحوں کا ہجوم - TOURISTS THRONG GULMARG

جموں وکشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں شدید سردی کے باجود سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گلمرگ میں شدید سردی کے باجود سیاحوں کا ہجوم
گلمرگ میں شدید سردی کے باجود سیاحوں کا ہجوم (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2024, 8:45 AM IST

Updated : Dec 19, 2024, 9:45 AM IST

گلمرگ میں شدید سردی کے باجود سیاحوں کا ہجوم (ETV Bharat)

گلمرگ:اس وقت وادی کشمیر شدید سردی کی زد میں ہے۔ ایسی میں اگر ہم شمالی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے ساتھ ساتھ ٹنگمرگ کی بات کرے تو شدید سردی کی وجہ سے کئی جگہوں پر پانی جم چکا ہے۔ اتنی سخت سردی کے باوجود سیاح گلمرگ کے ساتھ ساتھ ٹنگمرگ کے مشہور واٹر فال کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر مستی کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اس سال گلمرگ میں برفباری وقت پر ہونے سے ملک کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے سیاح گلمرگ کا رخ کر رہے ہیں۔ سیاحوں نے بتایا کہ گلمرگ ایک الگ دنیا ہے ہے۔ اگرچہ یہاں سردی کافی زیادہ ہے لیکن ہم اس کے باوجود گلمرگ کے مختلف علاقوں میں جاکے مزے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اب بدل چکا ہے اور ملک کی ہر ریاست سے لوگوں کو یہاں آنا چاہیے اور گومنا چاہیے کیونکہ یہ سچ میں جنت ہے۔


قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے بارش نہیں ہو رہی تھی۔ سوپور قصبہ کی بات کریں تو یہاں کی آبادی میوہ صنعت پر منحصر ہے اور ایسے میں سوپور، رفیع آباد اور زنگیر میں وقت پر برفباری ہونا مقامی آبادی کے لئے کافی خوشی کی بات ہے اور سیب کے درختوں پر برف کا ہونا ایک دلفریب نظارہ پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ: سوپور کے میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری

پلوامہ میں موسم کی پہلی برفباری، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ


اس دوران وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ گاندربل کے میدانی علاقوں میں کچھ مقامات پر بارشیں بھی ہوئیں۔ اس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ روڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی برفباری جاری ہے اور اسے دیکھ کر سیاحوں کے چہرے خوشی سے جوم اٹھے ہیں۔ وادی کشمیر کئی مقامات پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

Last Updated : Dec 19, 2024, 9:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details