جموں:سائبر عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے "کشمیر فائٹ" پلیٹ فارم کے اہم کارندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جو کہ ایک ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) سے منسلک ایک سوشل میڈیا ہینڈل ہے۔ یہ پلیٹ فارم مبینہ طور پر تارکین وطن کشمیری پنڈت ملازمین کو دھمکی دینے اور فرقہ وارانہ بدامنی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔
یہ جانچ فروری 2024 میں مہاجر پنڈت ملازمین کو نشانہ بنانے والی دھمکی آمیز پوسٹس کے بعد شروع کی گئی تھیں۔ ایس آئی اے حکام کے مطابق سرینگر کے رہنے والے فرحان مظفر مٹو کو مبینہ طور پر پنڈت ملازمین کے بارے میں حساس جانکاری جمع کرنے اور منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مٹو نے مبینہ طور پر پاکستان میں ہینڈلرز کو تفصیلات پہنچانے کے لیے خفیہ مواصلاتی چینلز کا استعمال کیا جو "کشمیر فائٹ" کے ہینڈل کے ذریعے دھمکیاں پھیلاتے تھے۔
چارج شیٹ میں شیخ سجاد احمد، جسے سجاد گل ساکن سرینگر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو اب پاکستان سے کام کر رہا ہے، اس مہم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہے۔ گل پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے اور کشمیری پنڈت برادری کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔