پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع خستہ حال سڑک کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خستہ حال سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ سنگروانی اور رہائشی وادی کے دوسرے حصوں میں جانے کے لیے اس سڑک کا استعمال کرتے ہیں۔
یچھگوزہ کے رہائشی انعام الحق وانی نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقے میں خاص طور پر رات کے اوقات میں متعدد حادثات رونما ہوتے ہیں اور اگر سڑک کی فوری مرمت نہ کی گئی تو اس سڑک پر جان لیوا حادثے ہوسکتے ہیں جب کہ آج تک کئی ہوئے بھی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور متعلقہ محکمہ سے گزارش کی کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں اور سڑک کی جلد از جلد مرمت کرائیں تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔