پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں مقامی باشندوں نے پینے کے پانی کی قلت کے خلاف جل شکتی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کے دوران ناکہ بندی کردی۔اس سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری متاثر ہوگئی۔
قصبہ پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے کے لوگوں نے آج محمکہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق ان کے علاقے میں پچھلے 15 دنوں سے پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔اس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے لئے پینے کے صاف پانی کا معقول انتظام کریں تاکہ انہیں بار بار سڑکوں پر نہ آنا پڑی۔