سرینگرکے راجباغ میں بھیانک آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر (etv bharat) سری نگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر کے راجا باغ علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں دو رہائشی مکانوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح راجباغ سری نگر میں رہائشی مکان سے آتشزدگی کا واقعہ پیچ آیا۔ آتشزدگی نے آناً فاناً ایک اور مکان کو زد میں لے لیا۔آتشزدگی کے باعث علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر جلد قابو پا لیا گیا۔ تاہم آگ کی اس واردات میں دو رہائشی مکانوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب سرینگر کے راجباغ میں رہائشی مکان میں آگ لگی۔ دمکل عملہ فورا جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل کے اندرونی علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ، مکان خاکستر
انہوں نے مزید بتایا کہ سات فائر ٹینڈروں اور آٹھ انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے بڑی مدد کی۔ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں سکی ہے۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔