اردو

urdu

خود رو بھنگ کے خلاف پولیس کی کارروائی - Drive Against Wild Bung

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 12:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے شہریوں کے تعاون سے خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی انجام دی۔

1
1 (1)

خود رو بھنگ کے خلاف پولیس کی کارروائی (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) :جموں کشمیر پولیس کی جانب منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ جہاں پلوامہ پولیس منشیات کے بڑھتے رجحان کو روکنے کے لیے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی انجام دے رہے ہے وہیں پولیس کی جانب سے خود رو یا جنگلی بھنگ کو بھی تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کی اس کارروائی میں مقامی باشندے خاص کر نوجوان بھی شانہ بشانہ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس نے شہریوں کے تعاون سے کئی کنال اراضی پر خود رو بھنگ کو تباہ کر دیا۔ پولیس نے اس مہم میں مقامی شہریوں خاص کر نوجوانوں کی شرکت کو کافی سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو کئی علاقوں میں خود رو بھنگ کو تباہ کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے بھی مدد طلب کی۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر، پلوامہ پولیس اسٹیشن، شبیر احمد نے کہا کہ ’’بھنگ کی غیر قانونی کاشت ہماری کمیونٹی کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ بھنگ اور خشخاش کے ساتھ ساتھ خود رو بھنگ بھی معاشرے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لئے بھی کافی خطرناک ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر کسی بھی غیر قانونی کارروائی کے خلاف کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ تاہم انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ میں عوامی شرکت کو ناگزیر قرار دیا۔

پلوامہ میں خود رو بھنگ کو کیا گیا تباہ (ای ٹی وی بھارت)

مقامی باشندوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے نوجوانوں سے بھی اس ضمن میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ لوگوں نے کہا کہ جنگلی/خود رو بھنگ کو تباہ کرنے کے لئے معاشرے کے سبھی شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خود رو بھنگ کے خلاف کپواڑہ میں مہم تیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details