اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ، منوج سنہا نے ’مہا یگیہ، کیلاش پوجا‘ میں کی شرکت - LG Sinha Participated in Mahayagya - LG SINHA PARTICIPATED IN MAHAYAGYA

ایل جی منوج سنہا نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ماتا سدھ لکشمی استھاپن مندر، لوک بھون میں حاضری دی اور کیلاش پوجا میں شرکت کی۔

ایل جی منوج سنہا نے کیا اننت ناگ کا دورہ
ایل جی منوج سنہا نے کیا اننت ناگ کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 7:00 PM IST

ایل جی منوج سنہا نے کیا اننت ناگ کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ:جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا اور لوک بھون علاقہ کے ماتا سدھ لکشمی استھاپن مندر میں حاضری دی۔ اس موقع پر ایل جی نے ’’اشھد شُکل پرکشا دُشی‘‘ کے تناظر میں کئے گئے مہا یگیہ اور کیلاش پوجا میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں ایل جی نے شردھالوؤں، حاضریں سے خطاب کیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ماتا سدھ لکشمی استھاپن مندر لوک بھون میں روایتی مذہبی تہوار ’’ہرباہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر جھنڈی دکھا کر پُورن آہوتی اور پرشاد وترن کی شروعات کی گئی۔ تیرتھ راج ماتا سدھ لکشمی تیرتھ ٹرسٹ لوک بھون کی جانب سے اس میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں ملک و جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کشمیری پنڈتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شردھالوؤں نے مندر میں مہا یگیہ اور کیلاش پوجا میں شرکت کرکے ماتھا ٹیکا۔

اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہی جنہوں نے ہندؤں کے اس مذہبی تہوار میں حصہ لے کر مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی روایت قائم و دائم رکھی۔ ایل جی منوج سنہا نے مندر انتظامیہ اور عقیدت مندوں کو اس دن کے حوالہ سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ایک خوش آئند اقدام ہے کہ طویل مدت کے بعد ماتا سدھ لکشمی استھاپن مندر میں دوبارہ رونق لوٹ آئی اور عقیدت مندوں کو اس تاریخی جگہ پر اپنے عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔‘‘

منوج سنہا نے مزید کہا کہ کشمیر میں روایت رہی ہے کہ یہاں کے مندروں میں عام طور پر یگیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے خاص کر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف مندروں میں اس طرح کے مذہبی تہواروں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ ایل جی نے کہا کہ ’’حکومت یہاں کے ہر مذہب سے جڑے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے جس سے یہاں کی روایتی مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو مزید تقویت ملے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ - Amarnath Yatra

ABOUT THE AUTHOR

...view details