اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 2:00 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: محکمہ صحت کی جانب سے سرحد سے متصل گاؤں میں پولیو مہم

Pulse Polio Campaign ضلع بارہمولہ میں سرحد سے متصل گاؤں اوڑی میں محکمہ صحت کی جانب سے پلس پولیس مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

بارہمولہ میں محکمہ صحت کی جانب سے سرحد سے متصل گاوں میں پولیو مہم
بارہمولہ میں محکمہ صحت کی جانب سے سرحد سے متصل گاوں میں پولیو مہم

بارہمولہ: محکمہ صحت کی جانب سے سرحد سے متصل گاؤں میں پولیو مہم

بارہمولہ:مرکز کے زیر یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحد سے متصل گاوں اوڑی میں محکمہ صحت کی جانب سے پلس پولیس مہم کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد وادی میں برفباری کی وجہ سے پولیو مہم کا اہتمام نہیں کیا جا سکاتھا۔ موسم میں بہتر آنے کے بعد سرحدی گاوں میں پولیو مہم کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔دور دراز کے گاوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

باری برف باری کے بیچ محکمہ ہیلتھ اوڑی کی ٹیم اس کے بعد ایل او سی کے پاس بسے گاؤں میں گئی اور وہاں جا کر پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو پولیس پولیو کے قطرے پلائے جس میں بلاک میڈیکل افسر اوڑی ٹیم کے ساتھ خود بھی ان علاقوں کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیس پولیو کے قطرے پلائے۔ بلاک میڈیکل افسر اوڑی ڈاکٹر بلوندر سنگھ نے کہاکہ آج میں اوڑی علاقے کے ایک اخری گاؤں میں آیا تھا جو کہ ایل او سی کے بالکل قریب ہے۔ ہم دیکھنے آئے تھے کہ یہاں بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں پلس پولیو مہم کا آغاز

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے 60 سے زیادہ بچوں کو آج یہاں پولیس پولیو کے قطرے پلائے ہماری کوشش یہی رہے گی کہ ہم تین دنوں تک سب بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلائے جائے ابھی یہ پروگرام تین دن تک چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details