بی جے پی کی کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت (etv bharat) بانڈی پورہ: بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول پچھلے کچھ دنوں سے شمالی کشمیر کے دورے پر ہیں اور پارٹی ممبران کے ساتھ مشغول ہیں۔ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے حمایت حاصل کر رہے ہیں۔
اشوک کول آج گریز پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے مقامی کارکنان، بلاک صدور اور بوتھ ورکرس کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران کول نے انتخابات کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ پارٹی کارکنان سے اپنے اپنے بوتھ مضبوط کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے گریز حلقہ میں بی جے پی کو بہتر کارکردگی دکھانے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
کول نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بی جے پی پچھلے تینم چار برسوں میں مضبوط ہو رہی ہے۔ ہم اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اپنی کارکردگی کے لیے پراعتماد ہیں۔ ہمارے ریاستی صدر رویندر رینا نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ اس بار بی جے پی واضح جیت درج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:محبوبہ مفتی کا حکومت پر آئین کو پامال کرنے کا الزام
اشوک کول نے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی حکومت بنانے کے بارے میں بھی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیتنے اور حکمرانی کی ذمہ داری لینے کے لئے پرعزم ہے۔