اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موسلادھار بارش کے بعد پلوامہ میں سیلاب جیسی صورت حال - Heavy Rain In Pulwama - HEAVY RAIN IN PULWAMA

Heavy Rain in Pulwama: ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش کے سبب سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ بارش کے سبب کوئیل علاقے کی سڑکیں زیر آب ہوگئیں ہیں۔ کھڑی فصلوں کو بھاری کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقوں میں بارش کا پانی جما ہونے کے سبب مقامی باشندوں کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسلادھار بارش کے بعد پلوامہ میں سیلاب جیسی صورتحال
موسلادھار بارش کے بعد پلوامہ میں سیلاب جیسی صورتحال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 11:18 AM IST

Updated : Apr 29, 2024, 12:34 PM IST

موسلادھار بارش کے بعد پلوامہ میں سیلاب جیسی صورت حال

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں گذشتہ شب سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو ہوا ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

بارش کے سبب کوئیل علاقے میں واقع سڑکیں زیر آب ہوگئیں ہیں۔ کھڑی فصلوں کو بھاری کو نقصان پہنچا ہے۔ کوئیل علاقے سے گزرنے والی آبیاشی نہر میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے کے سبب آس پاس کے علاقوں میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ضمن میں مقامی باشندوں نے بات کرتے ہوئے کہا کے گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ فلڈ کنٹرول کے نوٹس میں اس مسئلہ کو لایانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم آج تک محکمہ کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا۔ ان کی عدم توجہی کے سبب چند گھنٹوں کی بارش کے بعد علاقے میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونہ مرگ حادثہ: چار سیاح ہلاک، تین کو بچایا گیا، دو ہنوز لاپتہ

انہوں نے مزید کہا کہ معمولی بارش کی وجہ سے اس آبپاشی نہر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ پانی کی سطح میں اضافہ ہو نے کے سبب مختلف مقمات پر باندھ ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے جب کہ اس پر محکمہ خاموش تماشائی بن بیٹھا ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2024, 12:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details