ترال:برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے عوامی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے آج اے ڈی سی آفس ترال میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نے کی جب کہ میٹنگ میں تحصیل ترال اور آری پل کے دونوں تحصیلدار موجود رہے۔ اس کے علاوہ آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی بجلی صحت عامہ اور دیگر لازمی سہولیات سے وابسطہ افسران بھی میٹنگ میں موجود رہے۔
اس موقعے پر برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو لیکر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقعے پر ممبر اسمبلی ترال نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کے لیے خود کو وقف کریں کیونکہ ان ایام میں عوام کو ایک بہتر حکمرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقعے پر افسران نے بتایا کہ ترال میں تقریبا سبھی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹای گئی ہے جب کہ بجلی بھی تمام علاقے میں بحال کر دی گئی ہے۔