پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایس ایس پی اور افسران کی ٹیم کے ساتھ عیدالفطر سے قبل ضلع کے مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔ بیساکھی، اور نوراترا تہوار کے مواقعے پر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کی۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے مذہبی تنوع کو منانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پلوامہ میں مزید مربوط اور روادار معاشرے کی تعمیر کے لیے بین المذاہب مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مذہبی تہواروں کے پیش نظر بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کے علاوہ عوام الناس کی سہولت کے لیے بھی جامع انتظامات کیے جائیں۔