اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈل جھیل میں کروز سواری اور ایکوا پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز - Dal Lake - DAL LAKE

وادی کشمیر میں اس وقت سیاحوں کی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جو بھی سیاح کشمیر کی سیر پر آتا ہے، وہ ڈل جھیل کی سیر شکارہ میں کرنا اور ہاوس بوٹ میں چند فرصت کے لمحات گزارنا ان کی پہلی پسند ہوتی ہے۔

DAL LAKE
ڈل جھیل میں کروز سواری اور ایکوا پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 5:24 PM IST

ڈل جھیل میں کروز سواری اور ایکوا پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز (Video: Etv Bharat)

سرینگر: ایسے میں اب شہر آفاق ڈل جھیل کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کئی ایسی تفریحی چیزیں متعارف کی گئیں۔ زوربنگ بال، ایکوا پارک کے بعد اب منی کروز کو ڈل جھیل میں متعارف کیا گیا ہے۔ سیاح نہ صرف ڈل جھیل کے پرُ کیف اور مسرت نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں بلکہ اب اس طرح کے تفریحی ساز و سامان سے لطف اندوز ہوکر اپنی ڈل جھیل سیر کو مزید یادگار بناتے ہیں۔

اس وقت جو بھی سیاح ڈل جھیل کی سیر پر آتے ہیں وہ منی کروز کی سواری کرنا نہیں بھولتے اور اکثر و بیشتر سیاحوں کو آپ کروز سواری کا مزا لیتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ نہ صرف غیر مقامی بلکہ مقامی سیاح بھی نئے تجربے کا بھر پور انداز سے لطف اٹھے رہے ہیں۔

ای ٹی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے کروز سوای کا مزا لے رہے چند مقامی اور غیر مقامی سیاحوں سے بات کی۔ انہوں نے اس نئے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تفریحی چیزوں سے لطف اندوز ہونا ہمارے لیے نیا تجربہ ہے۔

محمد موصیب نامی ایک مقامی سیاح نے کہا کہ جب میں نے منی کروز کے بارے میں سنا تشنگی کو کم کرنے کے لیے نہ صرف میں خود آیا بلکہ اپنی فیلمی کو بھی ساتھ لایا۔ ویسے منی کروز میں چار چناری تک ڈل جھیل کی سیر کرنے میں ایک الگ ہی مزا ہے۔ تاہم مقامی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ جو منی کروز میں سواری کے لیے کرایہ بچوں کے لیے 200 روپے رکھا گیا وہ بہت زیادہ ہے۔

اس طرح غیر مقامی سیاحوں نے بھی اس نئے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ڈل جھیل قدرت کی عطا کردہ خوبصورتی کو یہاں آنے والے ہر ایک کو مسحور کرتا ہے۔ تاہم اب ڈل جھیل میں اس طرح کی نئی تفریحی چیزیں اس کی دلکشی میں مزید چار چاند لگاتے ہیں۔

منی کروز کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ کروز سواری کا مزا لینے کی خاطر سیاحوں کی خاصی تعداد ڈل جھیل کا رخ کر رہی ہیں۔سیاحوں بھر پور مزا لے رہے ہیں اور خاص کر نوجوان اس کی جانب بے حد دلچپسی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے سے بچنے کے لیے سیاحوں کو پہلے لائف سیونگ جاکیٹ پہنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ کروز میں بچاؤ کی خاطر دیگر سامان رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details