اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے کامگاروں کے لیے بورڈ کی جانب سے مختلف فلاحی اسکیمیں متعارف - SCHEMES FOR JK CONSTRUCTION WORKERS

جموں وکشمیر بورڈ برائے بہبودی کامگاران عمارات و دیگر تعمیرات نے کامگاروں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2024, 1:04 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر بورڈ برائے بہبودی کامگاران عمارات و دیگر تعمیرات نے خطے کے کامگاروں کے لیے فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں اور ان اسکیموں کے تحت چار لاکھ سے زائد کامگاروں کو فائدہ پہنچے گا۔

ان فلاحی اسکیموں کے تحت کامگاروں کے فوت ہونے کی صورت میں دو لاکھ روپے کی مالی امداد، حادثاتی موت کی صورت میں پانچ لاکھ، تجہیزو تکفین کے لیے پانچ ہزار، مہلک دائمی بیماری میں مبتلا ہونے کی صورت میں ایک لاکھ 50 ہزار، مستقل معذور ہونے کی صورت میں لاکھ 50 ہزار روپے جب کہ عارضی معذوری کی صورت میں 75 ہزار روپے۔ زچگی اور اور ماں بننے کی حالت میں پانچ ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح شادی کے اخراجات کے لیے 50 ہزار، کامگاروں کے بچوں کی پڑھائی کے لیے 2800 سے 48 ہزار روپے۔ جب کہ دسویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم کامگاروں کے بچوں کو 50 ہزار روپے کی مالی معاونت دی جائے گی۔

بورڈ ایکٹ کی رو سے تعمیراتی مزدور کی حثیت سے اندراج کے لیے لازمی شرط کامگار کی عمر 18 سے 60 برس کے درمیان ہونا لازمی ہے۔ اندراج کے اہل کامگاروں میں ترکھان، گلکار، پلمبر، الیکٹریشن، ویلڈر، رنگساز اور تعمیرات کے ساتھ منسلک دیگر مزدور وغیرہ شامل ہیں۔ بورڈ میں اندراج کے لیے دررکار دستاویزات میں اسکول کے سربراہ، میونسپلپیٹی، چوکیدار، یا مقرر شدہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی تاریخ پیدائش، روزگار فراہم کرنے والے سرپنچ، ٹھیکیدار یا کسی بھی رجسٹر مزدور یونین کے ساتھ منسلک سند کے علاوہ کھاتہ نمبر کے ساتھ بینک کا پاس بک، آدھار کارڈ اور شرم کارڈ ہونا لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details