اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر انتخابی نتائج: کاؤنٹنگ مراکز کے باہر ایجنٹوں کیلئے موبائل کاؤنٹر، میڈیا سینٹر، چوکس سکیورٹی - JK ASSEMBLY ELECTIONS RESULTS 2024

جموں و کشمیر میں انتخابی نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس موقعے پر کیے گئے انتظامات پر ایک نظر۔

جموں و کشمیر انتخابی نتائج, حفاظتی انتظامات سخت
کاؤنٹنگ مراکز کے باہر ایجنٹوں کیلئے موبائل کاؤنٹر، چوکس سکیورٹی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2024, 8:45 AM IST

Updated : Oct 8, 2024, 11:06 AM IST

جموں و کشمیر انتخابی نتائج, حفاظتی انتظامات سخت (ETV Bharat)

سری نگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ آج آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ایک دہائی کے بعد منعقدہ اسمبلی انتخابات میں 346 آزاد امیدواروں سمیت 873 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

جموں و کشمیر میں گنتی کے لیے جے اینڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 20 اضلاع میں 90 نشستوں کے لیے کل 28 کاؤنٹنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سرینگر میں آٹھ اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (SKICC) میں ہو رہی ہے۔ 19 اضلاع کی بقیہ 82 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی متعلقہ ضلع ہیڈ کوارٹرز میں ہو رہی ہے۔ پولے نے کہا کہ تمام اسٹرانگ رومز میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

گنتی کے مراکز پر انتظامات

اس کے علاوہ گنتی کے مراکز پر سکیورٹی سمیت دیگر تمام انتطامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اسٹرانگ روم کے باہر سیاسی پارٹیوں کے ایجنٹوں کے لیے خصوصی موبائل کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں ایجنٹ اپنے سیل فون رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گنتی کے مراکز پر میڈیا نمائندوں کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔

گنتی کے مراکز اور اسٹرانگ رومز کے آس پاس تین پرتوں میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ کاؤنٹنگ مراکز جانے والے تمام لوگوں کی اچھے سے تلاشی لی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر انتخابی نتائج (ETV Urdu)

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا حلقہ بھی گاندربل میں آتا ہے یہاں بھی حفاظتی انتظامات سخت کئے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

Last Updated : Oct 8, 2024, 11:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details