پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اس بار کے اسمبلی انتخابات میں 45 امیدواروں نے حصہ لیا جو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ جب کہ کچھ آزاد امیدوار بھی اس بار میدان میں تھے جب کہ کئی ایک نے پہلی مرتبہ ان انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
ضلع پلوامہ کی پلوامہ نشست سے نوٹا سے بھی کم ووٹ لینے والے امیدوارں کی تعداد سات ہے۔ ان میں راشٹریہ لوگ جن شکتی پارٹی کے شبیر احمد نے کل 207 ووٹ لیے۔ جب کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار اشتیاق احمد نے 400 ووٹ لیے وہی آزاد امیدوارں میں آصف نبی نے 227، علی محمد 379، جاوید احمد چوپان 810، محمد اقبال871، محمد ایوب 1052 ووٹ حاصل کیے۔ اس نشست پر کل ووٹوں کی تعداد 99555 تھی جس میں سے 50499 ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا جب کہ اس نشست پر 1095 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ہیں۔
ضلع پلوامہ میں 22 امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)
ضلع پلوامہ میں 22 امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)
وہیں ضلع کے ترال نشست میں پانچ امیدواروں کو نوٹا سے کم ووٹ ملے ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر لبرل ڈیمکریٹک پارٹی کے عبدل رشید کو 709 ووٹ ملے ہیں۔ جب کہ آزاد امیدوارں میں طاہر منصور کو 258، زاہد اقبال کو 444، عبدالرشید گوجر کو 416، پشوندر سنگھ کو 766 ووٹ ملے ہیں۔ اس نشست پر ووٹروں کی کل تعداد 98156 تھے جس میں سے 43378 ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہیں جب کہ اس نشست سے 1445 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ہیں۔
ضلع پلوامہ میں 22 امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)
ضلع پلوامہ میں 22 امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)
وہیں پانپور اسمبلی نشست میں سات امیدواروں کو نوٹا سے کم ووٹ ملے ہیں۔ جن میں بی جے پی کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار شوکت غیور کو 957 ووٹ ملے ہیں۔ جب کہ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے امیدوار ارشد احمد کو 289 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے امیدوار معشوق احمد کو 476، جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے امیدوار پرویز احمد کو 653 ووٹ ملے ہیں۔ جب کہ اس نشست سے آزاد امیدواروں میں بلال احمد کو 797، محمد اکبر کو 530، شکیل احمد کو 222 ووٹ ملے ہیں۔ اس نشست پر ووٹروں کی کل تعداد 100383 تھے جس میں 45119 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جب کہ 966 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا۔
ضلع پلوامہ میں 22 امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)
ضلع پلوامہ میں 22 امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)
وہیں ضلع کی راجپورہ نشست سے سب سے کم تین امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار ارون کمار نے صرف 177 ووٹ حاصل کیے جب کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار غلام نبی نے 471 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ وہیں اس نشست سے ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی امیدوار ڈیزی رہنا نے 235 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس نشست پر ووٹروں کی کل تعداد 109543 ہے۔ جس میں سے 53467 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال ہے۔ جب کہ اس نشست پر 1248 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ہے۔
ضلع پلوامہ میں 22 امیدواروں نے نوٹا سے کم ووٹ حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)
اس طرح سے ضلع پلوامہ کی چاروں نشستوں سے کل 22 امیدواروں کو نوٹا سے کم ووٹ ملے ہیں۔ جن میں سے کچھ محتلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے جب کہ اس میں کچھ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔