بارہمولہ: سوپور کے آرم پورہ میں اے ڈی سی سوپور شبیر رینا کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اور اور اس دوران لوگوں کے مسئلے و مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقعے پر آرم پورہ سوپور کے لوگوں نے سوپور انتظامیہ سے گزارش کی کہ ان کے علاقے میں ایک سبزی منڈی بنائی جائے کیونکہ آرم پورہ علاقے میں اکثر و بیشتر افراد سبزی کا کاروبار کرتے ہیں۔
دراصل اگر آرم پورہ سوپور کی بات کی جائے تو اس علاقے کے باشندے دہائیوں سے کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔ اس علاقے کی سبزی کشمیر کی دیگر اضلاع میں بھی جاتی ہے اور اس سے ان لوگوں کا کاروبار چلتا ہے۔ اے ڈی سی سوپور شبیر رینا نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں نے اپنے جو مسئلے ہمارے سامنے رکھے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ وہ حل ہوں۔