اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈانگر پورہ اونتی پورہ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے آبادی میں تشویش - Jaundice outbreak awantipora - JAUNDICE OUTBREAK AWANTIPORA

Jaundice Disease: برقان (پیلیا) جگر کی سب سے عام بیماریوں میں سے ایک ہے۔ اس بیماری میں ہمارے خون میں بلیروبن کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے ہماری جلد کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔

jaundice-outbreak-hits-awantiporas-dangerpora-padgampora-village
ڈانگر پورہ اونتی پورہ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے آبادی میں تشویش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 8:59 PM IST

ڈانگر پورہ اونتی پورہ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے آبادی میں تشویش

اونتی پورہ( پلوامہ):ڈانگرپورہ پدگام پورہ اونتی میں یرقان کی بیماری پھوٹ پڑنے سے کئی افراد متاثر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دو، ہفتوں سے کئی افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں، اس بیماری میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔ لوگوں کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت کی کئی ٹیموں نے گاؤں کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق وہ آج کے جدید دور میں بھی جہلم کا پانی پینے پر مجبور ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ناصاف پانی سے ہی یہ بیماری پھیل گئی ہو اور اس حوالے سے زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ بیماری مزید پھیل نہ سکے۔ اس دوران آج بھی ایک میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر پرمجیت سنگھ کی قیادت میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:بیلو، پلوامہ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے لوگوں میں تشویش
ڈاکٹر پرمجیت سنگھ نے بتایا کہ محکمہ صحت نے متاثرین کو سروی لینس پر رکھا ہوا ہے اور اس حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ابھال کے پانی پینا چاہیے اور جو نمونے ہم نے یہاں سے لیے ہیں، ان کی رپورٹ کچھ ہی دنوں میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جل محکمے نے بھی پانی کے سیمپل لیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details