اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 12:23 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امپھالہ جیل میں موبائل، سم ماڈیول کا پردہ فاش، تین افراد گرفتار - Central Jail Amphala

mobile sim module in the Central Jail Amphalaتین اپریل کو جموں کے سنٹرل جیل امپھالہ میں ایک کاسکو گیند سے موبائل فون، سم کارڈ اور ایک چارجر برآمد ہوا جسے پولیس نے فوری ضبط کرکے تحقیق شروع کر دی تھی۔

تین اپریل کو جموں کے سنٹرل جیل امپھالہ میں ایک کاسکو گیند سے موبائل فون، سم کارڈ اور ایک چارجر برآمد ہوا جسے پولیس نے فوری ضبط کرکے تحقیق شروع کر دی تھی۔
تین اپریل کو جموں کے سنٹرل جیل امپھالہ میں ایک کاسکو گیند سے موبائل فون، سم کارڈ اور ایک چارجر برآمد ہوا جسے پولیس نے فوری ضبط کرکے تحقیق شروع کر دی تھی۔

جموں:امپھالہ جیل، جموں میں پھینکا گیا موبائل فون جیل میں قید ایک قاتل کو بھیجا گیا تھا اور موبائل پھینکنے والا بھی چند ماہ قبل تک اسی جیل میں بند تھا۔ تاہم جموں پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے دو موبائل فونز پھینکنے کی سازش میں ملوث ہیں جبکہ تیسرسے شخص کو بغیر کسی رسمی کارروائی کے انہیں سم کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ پکا ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

امپھالہ جیل میں رواں ماہ کی 3 تین تاریخ کو امپھالہ جیل، جموں میں کاسکو کی گیند برآمد ہوئی جس کے اندر سے ایک موبائل فون، سم کارڈ اور چارجر برآمد ہوا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں بیلیچرانہ کے رہنے والے محمد اکھل وانی، بھاگلپور گھو منہاسا کے رہنے والے ہرش سنگھ اور بھاگلپور کے ہی رہنے والے وکاس سنگھ عرف راجہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق وکاس سنگھ نے جیل احاطے میں موبائل پھینکنے کی سازش رچی تھی۔

معلومات کے مطابق منہاسا کا رہنے والا وشواجیت سنگھ عرف ویشو سال 2021 سے امبھالا جیل میں بند تھا۔ ویشو نے چھ دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر 16 اگست 2021 کو اپنے ہی علاقے کے رہنے والے دیپک سنگھ کا قتل کر دیا تھا اور تب سے وہ جیل میں بند تھا۔ جیل میں ہی ایک اور کیس میں ہرش سنگھ کی ویشو سے دوستی ہوگئی اور ہرش چند ماہ پہلے ہی جیل سے باہر آیا تھا اور آتے وقت ویشو نے ہرش کو بتایا کہ اس کا ایک دوست وکاس سنگھ ہے اور وہ اس کے ساتھ رابطے میں رہا ہے۔

مزید پڑھیں:جیلوں میں برقی فینسنگ میں باضابطگی، تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

جموں پولیس بیان کے مطابق وکاس اور ہرش کی ملاقات جیل سے باہر آنے کے بعد ہوئی تھی۔ 2 اپریل کو وکاس نے ہرش کو وکرم چوک کے پارک میں بلایا جہاں انہوں نے بیلچرانہ کے رہنے والے محمد اکھل سے سم کارڈ لیا۔ اسے گیند میں فٹ کرکے اس کے بعد اسے 3 اپریل کو جیل میں ڈال دیا گیا، تاکہ وہاں موجود ویشو اسے استعمال کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details