جموں: الیکشن کمیشن کی جانب سے جموں پارلیمانی نشست کے لیے انتخاب لڑنے والے 22 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں قومی سطح کی جماعتوں کے اپنے انتخابی نشان ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کو الگ نشانات دیئے گئے ہیں۔
جموں لوک سبھا سیٹ پر انتخابی مہم بدھ کی شام کو ختم ہو جائے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے اپنی طاقت لگائی ہے، اور سیاسی پارٹیوں نے گھر گھر جاکر عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ گلیوں، محلوں اور چوک چوراہوں پر انتخابی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پُرامن الیکشن کے لیے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ،اس کے علاوہ ایل او سی اور بین الاقومی سرحد پر سکیورٹی فورسز باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے ، تاکہ کوئی ملک دشمن عناصر انتخابات میں خلل نہ ڈالے۔