اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں منشیات فروش کی پراپرٹی اٹیچ - Drug Peddler Property Attached - DRUG PEDDLER PROPERTY ATTACHED

JK Police Attaches Property of Drug Peddler: جموں کشمیر پولیس نے اوڑی، بارہمولہ میں منشیات فروش کا دو منزلہ مکان اٹیچ کر لیا۔

اوڑی میں منشیات فروش کی پراپرٹی اٹیچ
اوڑی میں منشیات فروش کی پراپرٹی اٹیچ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 4:40 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے ’بدنام زمانہ‘ منشیات فروش آزاد احمد میر ولد عبد العزیز میر ساکنہ درد کوٹ اوڑی، بارہمولہ کی غیر منقولہ جائیداد (دو منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 30.00 لاکھ روپے بتائی جا ہری ہے) ضبط کر لیا۔

a

یہ کارروائی 1985 کے NDPS ایکٹ کے 68-F (1) اور دفعہ 68-E کے تحت انجام دی گئی۔ اور اس کا تعلق پولیس اسٹیشن اوڑی کے NDPS ایکٹ کے 8/21,29 کے تحت درج مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 222/2021 سے ہے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی آمدن کے طور پر نشاندہی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف جاری جنگ میں ان کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران شمالی کشمیر میں نصف درجن کے قریب منشیات فروشوں کی جائیداد کو اٹیچ کر لیا گیا ہے۔ ان میں رہائشی مکان، کمرشل عمارتیں، گاڑیاں وغیرہ بھی شامل ہیں، جبکہ بانڈی پورہ ضلع میں ایک منشیات فروش کے بینک کھاتے کو منجمد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں تین منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار - DRUG PeDDLERS ARRESTED IN ANANTNAG

ABOUT THE AUTHOR

...view details