اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد منظور - RESOLUTION FOR SPECIAL STATUS

سریندر چودھری نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی، جہاں مرکزی حکومت پر زور دیا کہ خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے بات چیت شروع کرے۔

J&K Assembly Passes Resolution
جموں و کشمیر اسمبلی نے سابقہ ​​ریاست کے لیے خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے تاریخی قرارداد منظور کی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2024, 10:53 AM IST

Updated : Nov 6, 2024, 11:35 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے بدھ کو ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں سابقہ ​​ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ اسمبلی نے صوتی ووٹ سے قرارداد منظور کی جس میں مرکزی حکومت سے خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے منتخب نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کو کہا گیا۔

کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد منظور (Etv Bharat)

نائب وزیراعلی سریندر چودھری نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے بات چیت شروع کرے۔ اس کے فوراً بعد ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گیا، کیونکہ بی جے پی لیڈر اور ایل او پی سنیل شرما نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا ہے اور اسے بحال نہیں کیا جا سکتا۔

کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد منظور (Etv Bharat)

قرارداد میں لکھا گیا کہ "یہ قانون ساز اسمبلی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کی اہمیت کی توثیق کرتی ہے، جس نے کشمیر کے لوگوں کی شناخت، ثقافت اور حقوق کا تحفظ کیا اور اس کی یکطرفہ برطرفی پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ یہ اسمبلی حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ خصوصی حیثیت کی بحالی، آئینی ضمانت اور دفعات کی بحالی کے لیے آئینی طریقہ کار پر کام کرنے کے لیے بات چیت شروع کرے۔ یہ اسمبلی اس بات پر زور دیتی ہے کہ خصوصی حیثیت کی بحالی کا عمل قومی یکجہتی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی جائز امنگوں کی حفاظت کرتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

واجپائی کے نظریے پر عمل کیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے: اسمبلی میں عمر عبداللہ کا خطاب

Last Updated : Nov 6, 2024, 11:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details