جموں:جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 90 حلقوں میں سے جموں ایسٹ بھی اسمبلی حلقہ میں شامل ہے۔ یہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا حلقہ نمبر 76 ہے۔ یہ حلقہ ایک جنرل سیٹ ہے۔ جو شیڈول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کے لیے مخصوص نہیں ہے۔
جموں و کشمیر کے جموں ضلع کی اسمبلی نشستوں میں سے یہ ایک سیٹ ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس اور جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اس حلقے کی اہم پارٹیاں ہیں۔
2014 میں، بی جے پی کے راجیش گپتا نے جموں ایسٹ حلقہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2008 میں، بی جے پی کے اشوک کمار کھجوریا نے جیت درج کی تھی جبکہ 2002 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں، کانگریس کے امیدوار یوگیش کمار ساونی نے بی جے پی کے اشوک کمار کھجوریا اور آزاد امیدوار تلک راج شرما کو شکست دی تھی۔ 1987 اور 1996 میں، بی جے پی کے وشنو دت شرما اور چمن لال گپتا نے اس حلقے میں کامیابی حاصل کی تھی۔