جموں (محمد اشرف گنائی):جموں و کشمیر کا موسم جمعرات سے ایک بار پھر کروٹ بدل لی ہے۔ آج وادیٔ کشمیر کے مختلف حصوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ ایسا ہی موسم جموں ڈویژن کے اونچے پہاڑی علاقوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں ڈوڈہ کشتواڑ، ریاسی اضلاع بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں 16 جنوری سے دوبارہ برفباری کا امکان ظاہر کیا۔ موسم میں یہ تبدیلی ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے آئی ہے۔ اسی طرح کی توقع 17 جنوری کو بھی ہے یعنی بروز جمعہ بھی یوٹی کے مختلف خطوں میں برفباری ہوگی۔ اس کے بعد 19 جنوری تک موسم صاف رہے گا۔ تاہم 20 سے 23 جنوری تک دوبارہ برف باری اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے سفر سے قبل خطے کے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔