اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فریبی سیاست کی وجہ سے لوگ مصائب اور مشکلات کا شکار: اشفاق جبار - Workers Convention In Ganderbal - WORKERS CONVENTION IN GANDERBAL

Workers Convention In Ganderbal گاندربل کے ربتار میں جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ (جے کے یوایم) کی جانب سے کارکنان کے لئے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے صدرشیخ اشفاق جبار نے کی۔ اس موقع پر مقامی باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فریبی سیاست کی وجہ سے لوگ مصائب اور مشکلات کے شکار:اشفاق جبار
فریبی سیاست کی وجہ سے لوگ مصائب اور مشکلات کے شکار:اشفاق جبار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 11:37 AM IST

فریبی سیاست کی وجہ سے لوگ مصائب اور مشکلات کے شکار:اشفاق جبار

گاندربل: پارٹی کے صدرشیخ اشفاق جبار نے کہا کہ جے کے یو ایم پارتی جموں و کشمیر میں خوشحالی اور ترقی کے لیے وڑن اور ارادہ دونوں رکھتی ہے۔ روایتی جماعتوں کے برعکس ہم جھوٹے وعدوں اور گمراہ کن بیان پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم سچائی کی سیاست پر کار بند ہیں۔ اس لیے ہم تم سے چاند اور ستاروں کا وعدہ نہیں کریں گے۔ بلکہ ہم صرف وہی وعدہ کریں گے جو ہمیں یقین ہے کہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے۔ کئی دہائیوں سے، ہمارے رہیتار اور ملحقہ علاقوں جیسے گنڈ روشن، لائی گنڈ روشن، اٹھکھرو وغیرہ کے ہمارے بھائی اور بہنیں بنیادی ضروریات جیسے رسائی ، پینے کے صاف پانی بجلی کے انفراسٹر کھر، اچھے اسکول، صحت کی دیکھ بھال اور روزگار کے مواقع سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میری سوچ اور سیاست آزاد ہے، میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں، کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتا: آزاد - DPAP Road show in anantnag

جبار نے کہا کہ ان علاقوں کے مکینوں کو جان بوجھ کر تنگدستی اور بدحالی کی زندگی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے را بیتار اور گاندربل ضلع کے دیگر پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے مکینوں کی تقدیر بدلنے اور ان کی زندگیوں کو نا امیدی کے اندھیروں سے نکال کر امید اور وقار کے مستقبل کی طرف موڑنا ایک مشن بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details