اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں عوامی دربار کا اہتمام - Awami Darbar In Pulwama - AWAMI DARBAR IN PULWAMA

ضلع پلوامہ میں ڈی جی پی جموں و کشمیر آر آر سوین کی قیادت میں مقامی باشندوں کی شکایت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ایک بار پھر عوامی دربار کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ پلوامہ ضلع پولیس کی جانب سے منعقدہ عوامی دربار میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

پلوامہ میں عوامی دربار کا اہتمام
پلوامہ میں عوامی دربار کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 5:29 PM IST

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے حوالے سے یو ٹی میں عوامی دربار کا انعقاد کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے ڈی جی موصوف نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عوامی دربار کی صدارت کی اور عوامی مسائل اور شکایات کا ازخود جائزہ لیا۔

پلوامہ میں عوامی دربار کا اہتمام (etv bharat)

عوامی دربار میں شکایات ازالہ کیمپ کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے اور اپنی شکایات اور مطالبات ڈی جی پی جموں و کشمیر پولیس کے سامنے رکھے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے ڈی پی ایل پلوامہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ہمیشہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران پیش کی جانے والی تمام شکایات کا مختصر وقت میں ازالہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے عام لوگوں سے مزید درخواست کی کہ وہ یو ٹی کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کا ساتھ دیں تاکہ اس کو جموں وکشمیر سے حتم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کمشنرسیکرٹری برائے صنعت و تجارت نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارا مقصد لوگوں کو راحت فراہم کرنی ہے اور ایسے پروگراموں کے ذریعے ان کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ لوگ بہت سارے مسائل سے دو چار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details