گاندربل: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے پہاڈی علاقوں میں تیسرے روز بھی برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ بھاری برفباری کے باعث زوجیلا ٹنل تعمیر کررہی تعمیراتی کمپنی میگا انجنیئرنگ انفراسٹرکچر لیمٹیڈ نے برفانی تودے گرنے کے پیش نظر فی الحال چار روز تک کام بند کردیا ہے، تعمیراتی کمپنی میں کام کررہے مزدوروں اور ملازمین کو چھٹی دیکر گھر روانہ کر دیا ہے۔
تعمیراتی کمپنی کے پروجیکٹ منیجر ہرپال سنگھ نے کہا کہ بھاری برفباری اور برفانی تودے گرنے کے پیش نظر فی الحال چار روز تک کام بند کردیا گیا ہے اور کمپنی میں کام کررہے مزدوروں اور ملازمین کو چار روز کی تعطیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی مزدوروں اور ملازمین کو واپس بلایا جائے گا اور تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
اس دوران ہنگ سونمرگ میں بھاری بھرکم برفانی تودہ گر آیا جس کی وجہ سے سونمرگ سڑک پر آمدورفت بند ہوگیا۔ تاہم باڈر روڈ آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیاد پر ہنگ سونمرگ کے مقام سے برفانی تودہ ہٹانے کے لئے مشینری اور مزدوروں کو کام پر لگادیا ہے، تاکہ سڑک کو جلد ہی آمدورفت کے قابل بنایا جاسکے۔ ادھر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے وادی کے دس اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پہاڈی علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔
ڈوڈا میں موسلادھار بارش اور برف باری