اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے کامیاب امیدواروں پر ایک نظر - Lok Sabha Election Results 2024 - LOK SABHA ELECTION RESULTS 2024

لوک سبھا انتخابات 2024 میں جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ دو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے ہار کر سب کو حیران کردیا۔ محبوبہ مفتی کو دو لاکھ 81 ہزار 7 سو 95 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ عمر عبداللہ کو 2 لاکھ 4 ہزار ایک سو 42 ووٹوں سے شکست ہوگئی۔

Jammu and Kashmir Lok Sabha Election Results 2024 Highlights
جموں و کشمیر کے کامیاب امیدواروں پر ایک نظر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 4:34 PM IST

حیدرآباد: جموں و کشمیر میں لوک سبھا الیکشن میں حیرت انگیز طور پر دو سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ - راجوری لوک سبھا سیٹ سے اور عمر عبداللہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔

  1. عمر عبداللہ اپنے قریبی حریف اور آزاد امیدوار عبد الرشید شیخ (انجینئر رشید) سے 2 لاکھ 4 ہزار ایک سو 42 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے۔ عمر عبداللہ کو 2 لاکھ 68 ہزار 3 سو 39 کو ووٹ ملے۔
    آزاد امیدوار عبد الرشید شیخ (انجینئر رشید) (Etv Bharat)
  2. جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ - راجوری لوک سبھا سیٹ پر ممتاز گوجر اور نیشنل کانفرنس لیڈر میاں الطاف احمد لاوری سے دو لاکھ 81 ہزار 7 سو 95 ووٹوں کے فرق سے ہار گئیں۔ محبوبہ کو 2 لاکھ 40 ہزار 42 ووٹ ملے تھے۔
    نیشنل کانفرنس لیڈر میاں الطاف احمد لاوری (Etv Bharat)
  3. وہیں سرینگر پارلیمانی حلقے سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا روح اللہ مہدی نے پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار وحید الرحمن پرہ کو ایک لاکھ 88 ہزار 4 سو 16 ووٹوں سے شکست دی۔ وحیدالرحمان پرہ کو ایک لاکھ 68 ہزار 4 سو 50 ووٹ پڑے تھے۔
    نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا روح اللہ مہدی (Etv Bharat)
  4. جموں خطے کی دونوں پارلیمانی سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قبضہ رہا، جموں کی ادھم پور لوک سبھا سیٹ سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک لاکھ 24 ہزار 3 سو 73 ووٹوں کے فرق سے اپنے حریف امیدوار لال سنگھ کو شکست دی۔ انھوں 4 لاکھ 46 ہزار 7 سو تین ووٹ حاصل کیے تھے۔
    ادھم پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ (Etv Bharat)
  5. جبکہ جموں لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار جگل کشور شرما نے اپنے حریف کانگریس امیدوار رمن بھلہ کو 1 لاکھ 35 ہزار 4 سو 98 ووٹوں سے شکست دی۔ رمن بھلہ نے کل 5 لاکھ 52 ہزار 90 ووٹ حاصل کیے۔
    جموں لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار جگل کشور شرما (Etv Bharat)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details