سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک نجی کمپنی نے الیکٹرک سیکوٹی سے لے کر بیٹریاں، شمسی توانائی کے آلات اور پینل وغیرہ کے علاوہ دیگر مصنوعات لانچ کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے کہاکہ وادی میں بہت تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ تبدیلی کے اثرات عام لوگوں پر مرتب ہونے لگے ہیں۔ اس کی عمدہ مثال یہ ہے جہاں ووٹ بائیکاٹ کی آواز سنائی دیتی تھی اب وہاں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے لوگوں کی بھیر امڈ رہی ہے۔
اس موقعے پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ یہ نیا تکنیکی پلیٹ فارم کشمیر میں کاروباری شعبے کی ترقی میں ضرور اضافہ کرے گا۔ کشمیر کا پرامن ماحول ہی ہے جس کی مدد سے کاروبار نہ صرف فروغ دے گا بلکہ بڑی کمپنیوں کی جانب سے یہاں کاروباری مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ یہاں کے نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بہتر طور اپنا روزگار کماسکتے ہیں۔