اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر: ٹنگدھر، کپواڑہ میں انکاؤنٹر شروع، سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیر لیا - Kupwara Encounter - KUPWARA ENCOUNTER

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگدھر علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کچھ عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ یہ انکاؤنٹر لائن آف کنٹرول کے قریب خوشحال پوسٹ پر ہو رہا ہے۔

ٹنگدھر، کپواڑہ میں انکاؤنٹر شروع، سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیر لیا
ٹنگدھر، کپواڑہ میں انکاؤنٹر شروع، سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیر لیا (File Photo - ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 10:55 PM IST

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگدھر میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ہے۔ حکام نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ٹنگدھر علاقے میں خوشحال پوسٹ پر فائرنگ کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ٹنگدھار کے علاقے خوشحال پوسٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جب سیکورٹی فورسز کی ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد مقابلہ شروع ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک اندازے کے مطابق علاقے میں ایک یا دو عسکریت پسند موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details