بارہمولہ:جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے سوپور ڈاک بنگلہ میں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ لیڈروں نے کہا کہ ہم ایک ایسی پارٹی سے وابستہ ہیں جو لوگوں کا دکھ درد سمجھی ہے۔ ہم نے اس پارٹی کو ایک سال پہلے وجود میں لایا۔ ایک سال کے اندر ہی ہمارے ساتھ کشمیر کے ہر ایک اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں کے ساتھ روایتی سیاسی جماعتوں نے دھوکہ کیا اور عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔ اس لیے ہم نے اپنی خود کی پارٹی بنائی اور اگر ہم اس پارٹی کی بات کرے تو ہم میں سے کوئی بھی خاندانی سیاست دان نہیں ہے۔ لیکن ہم سب اپنی کشمیری عوام کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے مقصد سے سڑکوں پر نکلے ہیں۔