اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر حکومت کا ڈبلیو ایچ او تمباکو کنٹرول پالیسی کے نفاذ کے لیے بااختیار کمیٹی کی تشکیل کا حکم - WHO Tobacco Control Policy

WHO Tobacco Control Policy: حکومت جموں و کشمیر نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تمباکو کنٹرول پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فریم ورک کنونشن (WHO FCTC) کے آرٹیکل 5.3 کے نفاذ کے لیے ایک بااختیار کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم لوگوں کی صحت کے تحفظ کی خاطر اٹھایا گیا ہے۔

J&K Govt orders constitution of Empowered Committee to implement WHO Tobacco Control Policy
جموں و کشمیر حکومت کا ڈبلیو ایچ او کی تمباکو کنٹرول پالیسی کے نفاذ کے لیے بااختیار کمیٹی کی تشکیل کا حکم (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 12:36 PM IST

جموں:جموں و کشمیر حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تمباکو کنٹرول کے لیے عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی کو تمباکو کی صنعت کے ذاتی مفادات اور اثر و رسوخ سے پاک تمباکو کنٹرول سے متعلق پالیسیاں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔ یہ اہم قدم لوگوں کی صحت کے تحفظ اور خطہ میں تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو زیادہ مؤثر طریقہ سے نافذ کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جموں وکشمیر حکومت کا ڈبلیو ایچ او تمباکو کنٹرول پالیسی کے نفاذ کے لیے بااختیار کمیٹی کی تشکیل کا حکم (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

World No Tobacco Day: تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن

یہ اقدام آئندہ نسلوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کے لیے جاری کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔ نیشنل ٹوبیکو کنٹرول سیل کشمیر نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ کیوں کہ جموں و کشمیر حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تمباکو کنٹرول کے لیے عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی کو تمباکو کی صنعت کے ذاتی مفادات اور اثر و رسوخ سے پاک تمباکو کنٹرول سے متعلق پالیسیاں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔ یہ اہم قدم لوگوں کی صحت کے تحفظ اور خطے میں تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو زیادہ مؤثر طریقہ سے نافذ کرنے کے حکومتی ارادوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام آئندہ نسلوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کے لیے جاری کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیشنل ٹوبیکو کنٹرول سیل کشمیر نے اس حکم کو سراہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details