منڈی(پونچھ): ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے علاقہ سیڑھی خواجہ کی عوام کی گزشتہ کئی برسوں سے دیرینہ مانگ تھی کہ علاقہ میں جموں و کشمیر بینک برانچ کھولی جائے، تاکہ اس دوردراز علاقہ کی عوام کی مشکلات حل ہوسکیں۔
اسی مانگ کو مد نظر رکھ کر جموں و کشمیر بینک انتظامیہ کی جانب سے سیڑھی خواجہ میں "ایزی بینکنگ یونٹ" کھولی گئی ہے، جس کا افتتاح جموں و کشمیر بینک کے ضلع کلسٹر ہیڈ پونچھ انیت کنول سنگھ نے کیا ہے۔
اس موقع پر جموں و کشمیر بینک برانچ لسانہ کے منیجر سمیت بینک کے دیگر عملہ بھی موجود رہے، جبکہ ان کے علاوہ گاؤں سیڑھی خواجہ کے سابق پنچایت نمائندگان و علاقہ کے معززین سمیت مقامی لوگ بڑی تعداد میں شریک رہے۔
اس موقع پر مقررین نے خوشی اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک انتظامیہ کے اس اقدام کی سرہانہ کی اور جموں و کشمیر بینک انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے جموں و کشمیر بینک کے ضلع کلسٹر ہیڈ پونچھ نے کہا کہ علاقہ کی عوام کی گزشتہ کئی برسوں سے دیرینہ مانگ تھی، جس کو دیکھتے ہوئے بینک کے ایم ڈی کی کوششوں اور کاوشوں کی وجہ سے آج یہ ممکن ہوپایا ہے، اور یہاں "ایزی بینکنگ یونٹ" کھولا گیا
انہوں نے کہا کہ بینک صارفین کو مختلف سہولیات میسر ہونگی اور علاقہ کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر بینک کی اس "ایزی بینکنگ یونٹ" کو کامیاب بنائیں، تاکہ آئندہ اس میں اپ گریڈیشن کرکے عوام کے لیے جموں و کشمیر بینک کی شاخ فراہم کی جاسکے۔