پلوامنہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی شدید گرمی سے عام لوگوں کا برا حال ہے۔ رواں یوٹی جموں و کشمیر میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج شدید گرمی سے نجات کے لئے رحمت کی بارش کی دعا کی گئی۔ ضلع کے کریم آباد علاقے کے عید گاہ میں دو رکعت نماز استسقاء ادا کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 36 ڈگری کو بھی پار کر چکا ہے۔ ایسے میں انسانی زندگی کے ساتھ پرندے اور جانوروں کا جینا بھی محال ہو رہا ہے۔
آسمانی تپش کو کم کرنے کے لیے اللہ کی بارگاہ میں رحمت کی بارش کے لیے پلوامہ کے کریم آباد عید گاہ میں کئی مسلمان بزرگ نوجوان اور بچوں نے اپنے نبی کے عمل کو زندہ رکھتے ہوئے دو رکعت نماز استسقاء ادا کی۔