ترال (شبیر بٹ):عالمی یوم مادری زبان کے موقعے پر وادی بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ نے ینگ ڈراماٹسٹ سوسائٹی کے تعاون سے مادری زبانوں کے عالمی دن 2025 کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں یوٹی کی کشمیری مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس تقریب میں تھیٹر کی پرفارمنس کے علاوہ کئی سرگرمیاں شامل تھیں۔
اسکالرز، ماہرین، اور طلباء پروگرام میں موجود تھے، جس دوران لسانی تعلیم کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈین آف سٹوڈنٹس، چیئرمین ینگ ڈراماٹسٹ سوسائٹی، اور کچھ شعبہ جات کے سربراہان بھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔