اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے نجی اسپتال میں خاتون کی علاج کے دوران موت، رشتہ داروں نے طبی لاپرواہی کا لگایا الزام، تحقیقات کا حکم - Allegations of Medical Negligence - ALLEGATIONS OF MEDICAL NEGLIGENCE

پلوامہ میں ایک نجی ہسپتال میں علاج کے دوران خاتون کی موت کے بعد اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے طبی لاپرواہی کا الزام عائد کرکے احتجاج اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پلوامہ کے نجی اسپتال میں خاتون کی علاج کے دوران موت، رشتہ داروں نے طبی لاپرواہی کا لگایا الزام، تحقیقات کا حکم
پلوامہ کے نجی اسپتال میں خاتون کی علاج کے دوران موت، رشتہ داروں نے طبی لاپرواہی کا لگایا الزام، تحقیقات کا حکم (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2024, 12:24 PM IST

پلوامہ : ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر اور ضلع انتظامیہ پلوامہ نے نجی ہسپتال میں مبینہ طبی لاپرواہی کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ہسپتال میں ارشد حسین بٹ کی بیٹی صبورہ ارشد کی موت کے بعد رشتہ داروں نے ہسپتال پر طبی لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا تھا۔ آرہہال پلوامہ کی ایک نوجوان خاتون صبورہ ارشد کی موت کے بعد علاقے میں صدمے کی لہر دوڑگئی۔ طبی لاپرواہی کے الزامات کے بعد مقامی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فعال تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پلوامہ کے نجی اسپتال میں خاتون کی علاج کے دوران موت، رشتہ داروں نے طبی لاپرواہی کا لگایا الزام، تحقیقات کا حکم (Etv Bharat)


ارشد احمد کی بیٹی صبورہ، پلوامہ کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں زیر علاج تھیں۔ ذرائع کے مطابق علاج کے دوران صبورہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور موت واقع ہوگئی، جس کے بعد لوگوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور پولیس کی مداخلت کے بعد اگرچہ احتجاج کو ختم کروایا گیا تاہم ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس معاملے کی صاف و شفاف تحقیقات ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع پلوامہ کے پامپور حلقہ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا - Assembly Election 2024


اس سلسلے میں آرہہال سے آزاد امیدوار صوفی محمد اکبر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے تاکہ لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کو ترجیح نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع کی گئی انکوائری کو جلد انجام دیا جائے اور قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details