اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے طلبا کی رہنمائی کےلئے سمینار

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پلوامہ اور کیریئر کاؤنسلنگ سیل نے مسابقتی امتحانات کی تیاری پر سیمینار کا انعقاد کیا۔

Breaking News

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2024, 10:04 PM IST

Updated : Nov 23, 2024, 10:13 PM IST

پلوامہ : محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پلوامہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے کیریئر کاؤنسلنگ سیل کے اشتراک سے "اٸ اے ایس /کے اے ایس امتحانات کی تیاری کیسے کریں" کے موضوع پر ایک سیمینار اور کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب منعقد کی۔ اس کا مقصد سول سروسز کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو رہنمائی اور حوصلہ دینا تھا۔ ایس ایس پی پلوامہ، پی ڈی نیتیہ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کئی معزز شخصیات اور افسران بھی موجود تھے جنہوں نے اس اقدام کی حمایت کی۔

سیمینار میں حالیہ کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے افسران نے شرکت کی اور اپنے تجربات، تیاری کی حکمت عملیاں، اور کامیابی کے تجربات شیئر کیے تاکہ امیدواروں کو متاثر کیا جا سکے۔ انہوں نے محنت، مستقل مزاجی، اور درست رہنمائی کی اہمیت پر زور دیا جو مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پی ڈی نیتیہ نے انفامیشن پلوامہ اور کالج کے کیریئر کاؤنسلنگ سیل کی اس تعمیری اقدام کے لیے تعریف کی۔ انہوں نے طلباء کو توجہ مرکوز رکھنے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور سول سروسز کے معاشرے پر مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وحید الرحمن پرہ نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا


تقریب کا اختتام کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اعزازی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں ان کی محنت اور کامیابی کو تسلیم کیا گیا۔ اس اقدام کو شرکاء نے وسیع پیمانے پر سراہا اور اسے قومی سطح پر کامیابی کے لیے مقامی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

Last Updated : Nov 23, 2024, 10:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details