جموں: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس 25 راشٹریہ رائفلز کے حوالدار وی سببیا وریکنٹا معمول کی گشت کے دوران بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پیر کو دفاعی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ منڈی سیکٹر میں پیش آیا، جہاں فوجی کو شدید چوٹیں آئیں اور فوری طبی امداد ملنے کے باوجود جان نہیں بچ سکی۔
حوالدار وریکونٹا کی شہادت نے فوج اور ان کے آبائی شہر میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے X پر ایک پوسٹ میں آرمی کو دلی خراج تحسین پیش کیا: