اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بچوں کے لئے پروگرام کا اہتمام - Programme For Children in pulwama - PROGRAMME FOR CHILDREN IN PULWAMA

ضلع پلوامہ میں واقع گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج میں ہندوستانی فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے دس سے کم عمرکے بچوں کے لئے نیچرنگ کیپسلس فور چڈرین بیلو ٹین کے نام عنوان سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں کے اسکولوں سے طلباو طالبات نے حصہ لیا۔

پلوامہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بچوں کے لئے پروگرام کا اہتمام
پلوامہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بچوں کے لئے پروگرام کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 6:14 PM IST

پلوامہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بچوں کے لئے پروگرام کا اہتمام

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج میں منعقدہ پروگرام میں فوج کے افسران موجود رہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کے گچھ افسران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی جنہوں نے بچوں سے اپنا مستقبل سنوارنے کے حوالے سے بات کی۔

پروگرام کے میں کمانڈنگ آفیسر 55 راشٹریہ ریفلز ڈیوین سود، میجر ابیشیک ریکیوال، سنجیو رتو 2 وائی سی سی آر پی ایف، ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا، اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر پیرزادہ فرحت، تحصیلدار پلوامہ محمد اقبال، اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

پروگرام کا بنیادی مقصد ضلع پلوامہ کے طلباء کی مختلف شعبوں میں مہارتوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور اس مخصوص شعبے میں اپنا کیریئر بنانا ہے۔پروگرام کا آغاز خواتین کے ڈگری کالج پلوامہ کے لان میں پینٹنگ مقابلے کے ساتھ کیا گیا اور پروگرام کے دوران مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ میں شجرکاری - Plantation Drive in Pulwama

روگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز طلباء کے لیے کیریئر کونسلنگ سیشن کے ساتھ کیا گیا۔کونسلنگ سیشن کے دوران فوج، پولیس اور سول ڈیپارٹمنٹ کے مختلف افسران نے پروگرام کے دوران طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے افسر بننے کے اپنے تجربے کو شیئر کیا۔طلباو طالبات نے پروگرام کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details