بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے پورہ پیتھ علاقے میں آج فوج کے سکٹر کمانڈر دیپک موہن نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اطلاع موصول ہونے پر انہیں نے 19 جون کو ایک تلاشی کارروائی شروع کی۔خصوصی تلاشی مہم کے دوران دو عسکریت کو ہلاک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں عسکریت پسند پاکستان سے تعلق رکھنے والے تھے۔ان کا نام عثمان اور عمر ہے۔ ان کے قبضے سے کثیر تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کئے گئے ۔یہ فوج کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اور عسمان 2020 سے کشمیر میں سرگرم تھا۔فوج کے افسر نے کہا کہ جب اس تصادم کو انجام دیا گیا تو اس وقت اس بات کا خیال رکھا گیا کہ کسی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔