جموں:نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کا وجود آئین کے تحفظ کے لئے عمل میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الائنس آئین کو دفن نہیں ہونے دے گا۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'انڈیا الائنس کو آئین کے تحفظ کے لئے بنایا گیا، مجھے ڈر ہے کہ آئین کہیں ختم نہ ہوجائے'۔
ان کا کہنا تھا: 'یہاں بھی روس اور چین کی طرح راج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن انڈیا الائنس ایسا نہیں ہونے دے گا'۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ امیبڈکر جی کے آئین کی حفاظت کریں گے چاہئے، اس کے لئے انہیں جان بھی کیوں نہ دینا پڑے۔انہوں نے کہا: انڈیا الائنس مضبوط ہے اور کوئی بھی اس کو توڑ نہیں سکتا ہے'۔
سری لنکا کے کچاتھیو جزیرے معاملے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "نیپال کے زیر قبضہ" بھارتی زمین کے بارے میں کچھ نہیں کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی پر ہندوستان کی زمین بنگلہ دیش کو دی ہے۔