پلوامہ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹروں کو اپنے جانب راغب کرنے کے لئے مہم جاری ہے۔ وہیں ووٹروں کو اپنے جانب راغب کرنے کے لئے آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ آزاد امیدوار بھی محتلف علاقوں کا دورہ کرکے ان سبھی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور عوام کو ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں سرینگر پارلیمانی نشست کے آزاد امیدوار مرزا سجاد بیگ نے ضلع کے گندی پورہ، راتنی پورہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران عوام نے درپیش مسائل امیدواروں کے سامنے رکھے، جہاں امیدواروں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے سبھی مسئلوں کو حل کیا جائے گا۔