پلوامہ: ضلع پلوامہ کے طلباء کو محتلف کھیلوں میں پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ کی جانب سے مقامی اسٹیڈیم میں انڈر 14، انڈر 17 اور انڈر 19 لڑکوں کے فٹ بال اور کبڈی کے انٹر زونل مقابلے منعقد کئے گئے۔ طلباء کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں باقاعدہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کر رہا ہے۔
وہی ضلع پلوامہ میں بھی محکمہ کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ محکمہ ضلع کے کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ضلع کے کھلاڑی کھیلوں میں اپنا کیریئر بنا سکیں۔ پلوامہ ضلع میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں تقریباً 8 زون کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 300 طلباء نے حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے کا بنیادی مقصد ضلع کے طلباء کو پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ضلع میں کھیلوں کے کلچر کو بڑھانا ہے۔