اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں پانچ بھیڑ ہلاک - Leopard Spotted In Pulwama

ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں تیندوے کے داخل ہونے سے گاوں میں سنسنی پھیل گئی۔ تیندوے کے حملے میں علاقے میں رہنے والے خانہ بدوش خاندان کی پانچ بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔

پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں پانچ بھڑ ہلاک
پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں پانچ بھیڑ ہلاک (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 12:37 PM IST

پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں پانچ بھیڑ ہلاک (etv bharat)

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں تیندوا کو دیکھے جانے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ پورے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ضلع کے کوئیل، لاجورہ اور پوچھل علاقے میں تیندوے نمودار ہوا ہے لیکن ابھی تک اس کو پکڑا نہیں گیا ہے۔

اس سلسلے میں بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال یہاں آتے ہیں۔ مزدوری کرکے اپنا گزارہ کرتے ہیں لیکن آج تیندوے کے حملہ میں ہمارے پانچ بھیڑ ہلاک ہوگئے۔ اب ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ ان کو حطرہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ وہ تیندوے کو بکڑنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ وہ راحت کی سانس لے سکیں۔

گلزار احمد نام ایک مقامی باشندوں کہا کہ یہ تیندوا پچھلے کئی ماہ سے ان علاقوں میں گھوم رہا تھا۔ لیکن محکمہ وائلڈ لائف کو قدم نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے ان کو آج نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ وہ ان کے علاقے کا دورہ کرکے تیندوے کو پکڑنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ کے پرچھو علاقے میں تیندوے کو دیکھا گیا، علاقے میں خوف کا ماحول
یہ بات قابلِ ذکر ہے خانہ بدوش خاندان گرمیوں کے دوران وادی کشمیر میں اپنے مال مویشی سمیت آتے ہیں اور وادی کے مختلف علاقوں میں اپنا ڈیرہ لگاتے ہیں جہاں پر یہ دن بھر مزدری کرکے اپنا گزارا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details