اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سکمز صورہ میں تھائیرایڈ کینسر مریضوں کو بہت جلد ملے گی راحت - Impact of ETV Bharat news

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں آئیوڈین 131 قلت کے نتیجے میں تھائیرایڈ کینسر مریضوں کو درپیش مشکلات سے متعلق ای ٹی وہ بھارت نے چند روز قبل خبر شائع کی تھی، اس خبر کا اثر اب دکھائی دے رہا ہے۔ سکمز نے یہ یقین دہائی کرائی کہ تھائیرایڈ کینسر مریضوں کو بہت جلد لو ڈوز فراہم کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 9:04 AM IST

سرینگر : جموں و کشمیر میں سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں آئیوڈین 131 قلت کے نتیجے میں تھائیرایڈ کینسر مریضوں کو درپیش مشکلات سے متعلق ای ٹی وہ بھارت نے چند روز قبل خبر شائع کی تھی جس کے بعد سکمز صورہ نے یقین دہائی کرائی ہے کہ تھائیرایڈ کینسر مریضوں کی لو ڈوز سپلائی میں مزید دو ہفتے لگیں گے۔
اس حوالے سے سکمز سکمز صورہ کے نیوکلئیر میڈیسن شعبے کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آئیوڈین 131 کی کم خوراک یعنی لوڈوز اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوجائی گی اور ہائی ڈوز یعنی زیادہ خوارک کی سپلائی بحالی میں مزید دو ہفتے لگیں گے۔
بیان میں مذید کہا گیا یے کہ یہ تازہ یقین دہانی" بریٹ " ممبئی سپلائی کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ای میل پر مبنی ہے جو آئیوڈین 131 کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہے۔بیان کےمطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران "بریٹ" میں جنریٹر پلانٹس کے ساتھ کچھ مسائل کی وجہ سے آئیسو ٹوپ کی فراہمی نہیں ہو پارہی ہے اور سکمز صورہ آئیسو ٹوپ کی دستیابی کے لیے "بریٹ" کی سپلائی پر منحصر ہے کیونکہ یہ اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں ریڈیو ایکٹیو آئوڈین تھراپی کی دوائی کی عدم دستیاب کی وجہ سے تھائرائیڈ کینسر کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔سکمز صورہ کے شعبہ نیوکلئیر میڈیسن میں تھراپی کے لیے درکار ادویات کا فقدان تقریباً ایک برس سے جس کے نتیجے میں تھائرائیڈکٹوٹی کے مریض مہینوں سے انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Heart Surgery in Sikkim Sura سکمز صورہ کے شعبہ سی وی ٹی ایس میں دل کی کامیاب سرجری
ایسے میں جب مریض ڈوز لینے کے لیے اپنے وقت پر نیوکلئیر میڈیسن شعبے میں جاتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ دوائی ابھی دستیاب نہیں ہے آپ مزید انتظار کریں اور مذکورہ مریضوں کو اب یہ انتظار ایک سال سے کرایا جارہا ہے۔ مارچ میں جن مریضوں کو یہ ڈوز لینا تھا اگست ماہ کا نصف حصہ گزرجانے کے بعد بھی وہ آئوڈین تھراپی نہیں لے پائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details