اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید کو رہا کیا گیا تو شبیر شاہ، یاسین ملک کو کیوں نہیں؟ پی ڈی پی امیدوار کا سوال - PDP on Er Rashid Bail

اگر انجینئر رشید کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو شبیر شاہ اور یاسین ملک کو کیوں نہیں ان خرم بھی ابھی ثابت نہیں ہوئی: سید بشیر احمد پی ڈی پی امیدوار۔

پی ڈی پی امیدوار، سید بشیر
پی ڈی پی امیدوار، سید بشیر (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 5:46 PM IST

پلوامہ میں پی ڈی پی کی انتخابی مہم (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) :جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ قریب آ رہا ہے اور مقابلہ کرنے والے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں راجپورہ نشست پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار نے اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران عوام کے مطالبات اور شکایات سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو وہ راجپورہ اسمبلی حلقہ کے تمام مسائل حل کریں گے۔

سید بشیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انجینئر رشید کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو شبیر شاہ اور یاسین ملک کو کیوں رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کا جرم ابھی تک مکمل طور پر ثابت نہیں ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس، بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے لئے پی ڈی پی کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ عمر عبد اللہ خود بی جے پی حکومت میں نہ صرف خارجہ امور کے وزیر تھے بلکہ مختلف ممالک کے دورے کے دوران کہتے تھے کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔‘‘

سید بشیر احمد نے نیشنل کانفرنس کے منشور پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس وہ جماعت ہے جس نے AFSPA اور PSA کو جموں و کشمیر میں متعارف کیا اور اب یہ کہہ کر ’’جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ اگر NC کو ووٹ دیا گیا تو AFSPA اور PSA کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ ‘‘ سید بشیر نے دعویٰ کیا کہ ’’پی ڈی پی کسی بھی طاقت کو جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔‘‘

انجینئر رشید کو رہا کیا گیا تو شبیر شاہ، یاسین ملک کو کیوں نہیں؟ پی ڈی پی امیدوار کا سوال (ای ٹی وی بھارت)

یہ بھی پڑھیں:انجینئر رشید کی رہائی پر عوامی اتحاد پارٹی کے حامیوں کا جشن - Engineer Rashid

ABOUT THE AUTHOR

...view details