اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے پلہالن میں ہائی وے پر آئی ای ڈی برآمد - IED RECOVERED IN BARAMULLA

بارہمولہ ضلع کے پلہالن میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ایک آئی ای ڈی برآمد کی گئی جسے بعد میں تباہ کر دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے ہوئے
بم ڈسپوزل اسکواڈ آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے ہوئے (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2024, 12:08 PM IST

Updated : Dec 9, 2024, 5:02 PM IST

بارہمولہ کے پلہلان میں ہائی وے پر آئی ای ڈی برآمد (ETV Bharat)

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پلہالن علاقے میں فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ایک دیسی ساخت کی دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کا پتہ لگایا گیا۔ بعد ازاں ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

حکام نے اس واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ای ڈی بروقت برآمد ہونے سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے فوج، سی آر پی ایف اور ایس ایس بی بٹالین کے ساتھ بارہمولہ کے پٹن کے پلہالن میں سری نگر-بارہمولہ قومی شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔

آئی ای ڈی کا پتہ لگنے کے تھوڑی دیر بعد ٹریفک کو روک دیا گیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو موقعے پر پہنچایا گیا، جس نے بعد میں آئی ای ڈی کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کر دیا۔

"آئی ای ڈی کی بروقت بازیابی نے ایک ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنا دیا۔"، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ڈی تباہ کرنے کے بعد راستے میں ٹریفک بھی بحال کر دی گئی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پٹن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Last Updated : Dec 9, 2024, 5:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details