اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میں پی ایم مودی اور ایل جی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میرا نام لیا، زاہدہ - وزیر اعظم مودی

Zahida Thanks PMModi اپنے ہی گھر میں گرین ہاؤس کا قیام عمل میں لانے والی زاہدہ نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے کروڑوں لوگوں کے سامنے میرا نام لیا۔

I thank PM Modi and LG for taking my name: Zahida
I thank PM Modi and LG for taking my name: Zahida

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 4:31 PM IST

میں پی ایم مودی اور ایل جی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میرا نام لیا: زاہدہ

شوپیان:وزیر اعظم نریندر مودی آج کشمیر دورے پر ہیں۔ جہاں وہ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 'وکست بھارت وکست جموں وکشمیر' میگا ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران ان نوجوان لڑکوں و لڑکیوں کا ذکر کیا گیا جو سرکاری اسکیموں سے مستفید ہوئے اور انہوں نے اپنے آپ کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پی ایم نریندر مودی اور لاکھوں لوگوں کے درمیان پہاڑی ضلع شوپیاں کے موشواڑہ علاقہ کی رہنے والی ایک خاتون زاہدہ کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر کے نوجوان گلوکار نے پی ایم مودی کی تعریف کے لیے گانا کمپوز کیا


زاہدہ نے اپنے گھر میں گرین ہاؤس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ جس سے وہ ہر موسم میں مختلف قسم کی سبزیاں اگا کر اپنے لیے روزگار پیدا کررہی ہیں اور ان لڑکیوں کے مشعل راہ ہیں جو پڑھائی کرنے کے بعد سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے اپنے گھروں میں ہی رہتی ہیں۔ زاہدہ نے بتایا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے کروڑوں لوگوں کے سامنے میرا نام لیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے چلائی جارہی لڑکیوں کے لیے کئی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں اور کسی پر بوجھ نہ بنیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details