اننت ناگ:ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ آزاد ہیں اور ان کی سوچ بھی آزاد ہے، اسی لئے اپنا موقف پورا کرنے میں انہیں کسی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ الطاف بخاری اور سجاد لون کے الائنس کے ردعمل میں آزاد نے ان باتوں کا ایک اظہار لارکی پورہ اننت ناگ ویسٹ کے علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران کیا۔
یاد رہے کہ اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے بارہمولہ نشست کے لیے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کو حمایت کرنے کا فیصلہ کیا، جب کہ اس کے بدلے میں سجاد غنی لون نے سرینگر اور اننت ناگ سیٹ میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غلام نبی آزاد کے ہمراہ سلمان نظامی ،بلال دیوا اور اننت ناگ - راجوری نشست کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے بھی تھے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عوام کو صحیح فیصلہ کرنا ہوگا اور ایسے نمائندے کو پارلیمنٹ بھیجنا ہے جو وہاں کشمیر مظلوم عوام کو ترجمانی کرے۔